افتخار عارف کے نانا، عیدی اور عید

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افتخار عارف اردو کے شہرہ آفاق شاعر ہیں۔ گزشتہ ماہ جہاں انہوں نے زندگی کی 80 بہاریں مکمل کیں وہیں حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان امتیاز‘ سے سرفراز کیا ہے۔ افتخار عارف پاکستان کے واحد زندہ ادیب ہیں جنہیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہے۔

وی نیوز انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان امتیاز‘ کی مبارک دینے ان کے گھر پہنچا تو اس موقع پر ان سے کافی دلچسپ گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی عید، دوستوں، والدین اور بالخصوص اپنے نانا جان کو بہت یاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تو چونی، اٹھنی یا زیادہ سے زیادہ ایک روپیہ عیدی ملتی تھی، میٹھے کا بچپن سے ہی اتنا شوق تھا کہ آج ذیابیطس کا شکار ہیں۔

انہوں نے اپنے بچپن کے دوست ’بالم‘ کا قصہ بھی سنایا کہ کس طرح اس نے ان کا کان کاٹ دیا تھا۔ پھر وہ پاکستان آنے کے 20 برس بعد اسے ملے تو کیا ہوا؟ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن بہت جلد بیت گیا تھا۔ افتخارِ اردو افتخار عارف نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی عید کیسے گزرتی ہے۔ مزید جانیے وی نیوز کے اس ایکسکلیوسو انٹرویو میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘