کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

حکام کے مطابق 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسے جلوس اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر حملے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 40 گھنٹوں کے اندر کارروائیاں کرتے ہوئے 145 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جن کی لاشیں حکام کے پاس موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 جوان، جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار شامل ہیں، شہید ہوئے، جبکہ 31 شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں