داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر کیوں منارہی ہے؟

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں داؤدی بوہرہ برادری نے آج عید الفطر کے پرمسرت موقع کواپنی روایتی روحانی اہمیت کے ساتھ منایا، اس سلسلہ میں عید کا مرکزی اجتماع کراچی کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جہاں سخت سیکیورٹی میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

ملک میں داؤدی بوہرہ برادری کی اکثریت کراچی میں رہائش پذیر ہیں، جہاں سٹی سینٹر صدر میں واقع عظیم الشان طاہری مسجد کے اطراف میں عید الفطر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح رینجرز اور پولیس کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

عید الفطر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت کے طور پر داؤدی بوہریوں کے لیے ایک مقدس اور خوش آئند جشن ہے، جس میں وہ دیگر مسمانوں کی طرح  اپنے بہترین لباس میں ملبوس ہو کر کمیونٹی کے دیگر افراد کے ہمراہ عید الفطر کے دن فجر کی نماز کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

عید کی خصوصی نماز شروع ہونے سے قبل مگر سورج نکلنے کے فوراً بعد بیشتر بوہری روایتی کھڑک سے، جو خشک میوہ جات کے پیسٹ سے بھری ہوئی کھجوریں، ایک طرح کا ناشتہ کرتے ہیں جو افطار کے مترادف ہوتا ہے، جبکہ عید کی نماز اور دعاؤں کے بعد ایک عمومی اجتماع میں برادری کے افراد عید ملے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

داؤدی بوہرہ برادری ایک مقررہ کیلنڈر کی پیروی کرتے ہیں جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ چاند کے گردشوں کی درست عکاسی کرتا ہے، اسی لیے وہ ہر مہینے کے آغاز کو طے کرنے کے لیے چاند دیکھنے پر انحصار نہیں کرتے۔ ان کے کیلنڈر کے مطابق، رمضان کا مقدس مہینہ گزشتہ روز غروب آفتاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا