دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے 24 نومبر کو انتقال کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی کیفیت برقرار ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے دی کپل شرما شو کے پس منظر کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دھرمیندر سے ان کی آخری ملاقات وہی تھی جب وہ شو پر ان کے ساتھ رقص کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ ۔۔۔ مگر دھرمیندر چھوڑ گئے

ارچنا نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ وہ لمحہ ان کی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات میں سے ایک تھا لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ دھرمیندر سے آخری ملاقات ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ دھرمیندر کے گیت بار بار دیکھ رہی ہیں تاکہ یوں محسوس ہو کہ وہ اب بھی ساتھ موجود ہیں۔

ارچنا کے مطابق دھرمیندر کی آنکھوں میں جھلکتی مہربانی، باتوں میں شرافت اور مسکراہٹ میں بچپن جیسی معصومیت انہیں خاص بناتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری میں انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ دھرمیندر کو قریب سے دیکھ سکیں گی، ان کے ساتھ بات کرسکیں گی یا اسٹیج پر پرفارم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

انہوں نے دعا کی کہ دھرمیندر کے اہلخانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ ارچنا نے لکھا کہ دنیا ان سے محبت کرنے والوں سے محروم ہوگئی لیکن دھرمیندر نے کئی دہائیوں تک لوگوں کے دلوں کو خوشی اور محبت سے بھر دیا۔

دھرمیندر کے آخری دیدار کے لیے بالی ووڈ شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری

25 نومبر کو دن بھر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات دھرمیندر کے گھر پہنچتی رہیں۔ ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن بھی اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آئے۔

اس سے قبل اجے دیوگن، فرح خان، اہان پانڈے، جیکی بھگنانی اور راکول پریت سنگھ نے بھی گھر پہنچ کر آخری احترام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اہلخانہ کو دلاسا دیتے دکھائی دیے۔ دن کے آغاز میں سیف علی خان، کنال کپور اور کرشمہ کپور نے بھی تعزیت کے لیے دورہ کیا، جبکہ چنکی پانڈے اور ان کی بیٹی اننیا پانڈے بھی پہنچیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی میں ’قزاقوں‘ کی طرح کام کر رہی ہے، یہ منافع بخش کاروبار ہے، صدر ٹرمپ

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری