پاکستان بھر میں آج عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

منگل 9 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آج بروز بدھ اہل وطن عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منارہے ہیں۔

روایت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے بدھ کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی تھی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جن کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی تصدیق کی گئی۔

قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  کی صدرات میں ہوا۔ کمیٹی کو ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک تھے۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے دو درجن سے زائد شہروں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

قبل ازیں پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام اتنی ہوگی کہ وہ انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جاسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp