صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے نصیب میں کہیں نہیں لکھا کہ یہ ملک غریب ہی رہے، اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے ہمیں غریب کیا۔
گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ہم لڑتے ہیں تو پاکستان کے عوام پستے ہیں، ہم مل بیٹھ کر سوچیں کہ کونسی چیز ہے جو ہمارے پاس نہیں، ہم سب کو سنبھال سکتے ہیں مگر صرف دماغ کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں
آصف زرداری نے کہاکہ ضروری ہے ہم کوئی بھی قدم لیں تو سوچ سمجھ کرلیں تاکہ آنے والی نسل کو نقصان نہ ہو۔
آصف زرداری نے کہاکہ میں عوام اور کارکنوں کی طاقت سے صدر مملکت بنا ہوں۔ میں عوام کی طاقت سے ہی چلتا ہوں اور اسی طاقت سے جیلیں بھی کاٹیں۔ بی بی شہید کو پتا تھا کہ میں نے پارٹی سنبھال لینی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے کہ آنے والے سیاستدان غلطیاں کم کریں اور مل کر چلیں۔
جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔