مشی گن میں گھر کی مرمت کے دوران 110 سال پرانی اشیا چھت سے برآمد

منگل 16 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مشی گن کے ایک گھر میں مرمت کے ایک منصوبے کے دوران ایک حیرت انگیز دریافت ہوئی،جس میں ایک صدی یعینی 100 سال سے زیادہ پرانی اشیاء کا ایک باکس ملا ہے۔

گھر کا مرمتی کام کرنے والے جیسی لیچ نے بتایا کہ انہوں نے گرینڈ ریپڈز کے گھر میں ہیٹر خراب ہونے کے بعد مرمت کے کام کے لیے عملے کی خدمات حاصل کیں، جس پر ورکرز کو باتھ روم کی چھت کاٹنی پڑی، جب چھت کاٹی گئی تو وہاں سے انہیں سامان کا ایک ذخیرہ ملا۔

جیسی لیچ نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ بنیادی طور پر جب وہ باتھ روم کے اوپر چھت کاٹ رہے تھے تو یہ اشیا کسی ڈبے میں بند نہیں تھیں بلکہ بنیادی طور پر یہ سب چیزیں ایک ڈھیر کے طور پر رکھی ہوئی تھیں۔

چھت کے اندر سے ملنے والی 12 چیزوں میں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ جس میں ایک ڈرائنگ، ایک چھوٹا سا لوہے کا برتن، ایک چھوٹا سا پرکوشن آلہ، ایک سنگ مرمر، کچھ ڈومینو، یسوع میسح کی تصویر اور 1915 کے اخبارات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جانتا تھا کہ یہ جگہ 1910 میں بنائی گئی تھی۔ لہٰذا یہ ایک بہت پرانی عمارت ہے اور اس نے مجھے اس کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا، ظاہر ہے، یہاں رہنے والے کچھ بچوں نے یا کسی بڑے نے یہ چیزیں یہاں رکھی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp