خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد سیلاب، جانی و مالی نقصان کتنا ہوا؟

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں  سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے، صوبے میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ملالہ میں 2 بچے برساتی نالے میں سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مقامی افراد نے سیلابی ریلے میں بہنے والے بچوں کو فوری طور پر اپنی مدد آپ  کے تحت نکالا اور ریسکیو ٹیموں نے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے، جبکہ 41 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 15 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 1 ہزار 370 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جس میں 160گھرمکمل طور پر تباہ جبکہ 1 ہزار 210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جبکہ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات ضلع خیبر، اپر و لوئر دیر، اپرولوئر چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، اورکزئی میں ہوئے ہیں۔

مٹی کا تودہ گرنے سے 3 گھر تباہ

لوئر چترال کے علاقے دروش میں رات گئے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، پولیس نے بتایا کہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا تھا، جس میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ 20 کے قریب گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں 650 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مویشی خانے گرنے سے 105 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے، چترال پشاور روڈ بحال کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم