بلوچستان کے 12 پولنگ اسٹیشنر پر اب پولنگ کیوں نہیں ہوگی؟

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 51 کے 12 پولنگ اسٹٰشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرکے شیڈول پولنگ روک دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقے 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے الیکیشن کمیشن کے حکم کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان کی درخواست کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ 12 پولنگ اسٹیشنز کے علاوہ مزید 11 پولنگ اسٹیشنز ایسے ہیں جہاں ان نیچرل ٹرن آوٹ رہا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فوری طور پر اس معاملے کا فیصلہ نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن کی رائے کے بعد طے کرتے ہیں۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن محمد ارشد نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک الیکشن روکنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت چاہیے تو 7 یا 10 دن کے لیے الیکشن موخر کرسکتی ہے۔

عدالت نے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے 12 پولنگ اسٹیشنز پر 21 اپریل کو ہونے والی ری پولنگ روک دی ،عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

عدالتی حکمنامہ الیکشن کمیشن کی رضا مندی کے بعد لکھوایا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 12 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کے لیے دس دن بعد نیا شیڈول جاری کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں