سوئٹزرلینڈ کی شادی نے امبانیز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہانہ انداز میں شادی کرنے کا اعزاز اب تک صرف امبانیوں کے پاس تھا مگر ان کا یہ ریکارڈ اب سوئٹزرلینڈ کے ٹاؤن زرمٹ میں ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جہاں حالیہ دنوں ہونے والی شاہی شادی نے امبانیز کو بھی مات دے دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LEBANESE WEDDINGS (@lebaneseweddings)


حال ہی میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ریسر ڈیرن لیونگ نے اپنی شادی کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ٹاؤن زرمٹ کو منتخب کیا جہاں شادی کا اقرار نئی بلندیوں تک پہنچ گیا اور ان کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔


وائرل ہونے والی شاہی شادی کی اس ویڈیو میں ایک طرف جہاں میٹرہورن نامی پہاڑی برف اور خوبصورت پھولوں سے سجی دکھائی دی وہیں دوسری جانب دلہن برف کے کیوب سے نکلتے ہوئے دکھائی دی۔ دلہن کی آمد کے وقت ہر جگہ بے انتہا اسراف دیکھنے میں آیا۔


شادی میں خوبصورت پھولوں کی سجاوٹ ‘آئی ایم فلاور’ نامی کمپنی نے 40 دن سے بھی کم وقت میں کی۔ شادی کی تھیم، ڈیزائن اور منصوبہ بندی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی’تہیہ نارویل ایونٹس‘ کے تحت کی گئی۔


مشہور شخصیات کے زیرِ اثر انتہائی پرتعیش انداز میں شادی کا رجحان اب بڑھتا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp