اسرائیل مخالف احتجاج پر امریکی یونیورسٹی میں ریپبلکن رہنما کی بیٹی معطل، 104 افراد گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر امریکا کی ریپبلکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو امریکی یونیورسٹی نے معطل کردیا ہے، فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق میں احتجاج کی بنا پر برنارڈ کالج کی جانب سے 3 طلباء کو معطل کیا گیا ہے۔

الہان عمر کی بیٹی اسریٰ ہرسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ کولمبین یونیورسٹی میں آرگنائزر ہیں، وہ یونیورسٹی کو نسل کشی میں ملوث کمپنیوں سے الگ ہونے کی وکالت کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اسریٰ نے بتایا’ مجھے نوٹس ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجھ سمیت 3 طلباء کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معطل کیا گیا ہے، اس سے قبل کبھی انہیں اس طرح کی ڈسپلنری ایکشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

دوسری جانب برنارڈ کالج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ادارہ تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا، لیکن جمعرات کو اپنے سینئر عملے کے اعلان کی طرف اشارہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کولمبیا اور برنارڈ کے طلبا نے کولمبیا کے ساؤتھ لان میں ایک غیر قانونی کیمپ لگایا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہےکہ برنارڈ کالج کے سینیئر اسٹاف کے ممبران کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے طلباء سے کیمپ چھوڑنے کی تلقین اور اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے بدھ کی رات تک کیمپ نہ چھوڑنے پر عبوری معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 104 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ الہٰان عمر کی بیٹی سمیت 3 طلباء کو معطل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کرکٹ کے بعد گائیکی کا جادو، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

روبلاکس نے صارف بچوں پر اہم پابندی عائد کردی

’ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ