لاہور: ہزاروں ایکڑ اراضی رہائشی اور کمرشل کیٹگری میں تبدیل

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ماسٹر پلان 2050 منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایسے منصوبوں میں سب سے پہلے صحت، تعلیم، پانی کے صاف جیسے مسائل حل کیے جاتے ہیں لیکن اس منصوبے میں ان مسائل پر توجہ نہیں دی گئی اور لاہور کے اطراف میں 40 ہزار سے زائد ایکڑ اراضی کو رہائشی اور کمرشل پلازے بنانے کے لیے براؤن کر دیا گیا ہے۔

لاہور ماسٹر پلان منصوبے کو مکمل عملی جامہ پہنانے میں ابھی 27 سال باقی ہیں لیکن بنیادی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ایک ہی جھٹکے میں ہزاروں ایکڑ گرین اراضی کو رہائشی اور کمرشل کیٹگری میں تبدیل کردیا گیا ہے جس سے کروڑوں ر وپے مالیت کی یہ زمین اب اربوں روپے کی ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ماسٹر پلان سے ایک حکومتی شخصیت سمیت چار بڑے لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور انہیں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو توسیع دینے میں مدد ملے گی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایل ڈی اے اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں ہزاروں ایکٹر اراضی کو گرین سے براؤن کرنے کی منظوری تو دی گئی لیکن سرکاری ہینڈ آؤٹ میں سرے سے ذکر ہی نہیں کیا گیا جبکہ 20 فیصد تک اراضی کو گرین کرنے کا ذکر کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا کہ مخصوص لوگوں کے لیے ایک بڑے ایریا کو گرین سے براؤن کیا گیا ہے یہ غلط فہمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن