مجھے 21 مارچ کو گرفتار کرلیا جائے گا، حامی احتجاج کے لیے تیار رہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ منگل 21 مارچ کونیویارک میں درج ہوئے ایک مجرمانہ کیس میں گرفتار ہوجائیں گے تاہم اس بات کی کسی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ انہیں فحش فلموں میں کام کرنے والی ایک اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک راز افشا نہ کرنے کے عوض پیسے دینے کے الزام میں گرفتار کیا جائے گا۔

سال 2023 کے آغاز میں سابق امریکی صدر نے اپنے خلاف غیر قانونی ادائیگیوں، انتخابی مداخلت، جیسے معاملات پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں اپنے حامیوں سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دریں اثنا نیویارک میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں حفاظتی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ متوقع گرفتاری کے بارے میں کیسے جانتے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف انتخابات میں ان کی شکست دھاندلی کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے اپنے کارکنان اور چاہنے والوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ احتجاج کریں اور ملک کو واپس حاصل کریں۔

یاد رہے کہ فروری 2021 میں ان کے متعدد انتہا پسند حامیوں نے جو بائیڈن کی کامیابی کے سرکاری اعلان کو روکنے کی ایک ناکام کوشش میں کانگریس پر حملہ کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے ٹرمپ نے پام بیچ، فلوریڈا میں رہائش اختیار کی ہے جہاں وہ جون 1946 میں پیدا ہوئے تھےاور  سنہ 2016 میں صدر کا الیکشن جیتا تھا۔

فلوریڈا میں پام بیچ ملک کے ریاستی اٹارنی ڈیوڈ آرونبرگ نے ہفتے کی صبح میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر ٹرمپ پر نیویارک میں فرد جرم عائد کی گئی تو یہاں احتجاج ہو گا اور ممکنہ تشدد تشویشناک صورت اختیار کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ