ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے اوپر الزامات لگانے والوں کو جواب میں کہا ہے ان کے حوالے سے دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹے ہیں، اگر پاکستان میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہوتا اور ان سزاؤں کے لیے اختیار مجھے دیا جاتا تو میں الزامات لگانے والے افراد کو کوڑے لگاتی۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ سے ان سے متعلق حالیہ دعوؤں کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو حریم شاہ نے کہا ’دعویٰ بالکل بے بنیاد، جعلی اور من گھڑت ہے، اگر ہم اس وقت فلسطین کے ٹرینڈ چلائیں تو ہمیں کچھ ثواب بھی حاصل ہو سکے، ہم مسلمان ہونے کے باوجود ویڈیوز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
حریم شاہ نے کہا ’اگر پاکستان میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ ہوتا اور ان سزاؤں کے لیے اختیار مجھے دیا جاتا تو میں الزامات لگانے والے افراد کو کوڑے لگاتی، انھیں بتاتی کہ ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا کتنا بڑا گناہ ہے۔‘
حریم شاہ نے بتایا کہ مجھ پر الزامات لگانے والوں کے پاس اگر میری کوئی چیز ہے تو سامنے لے آئیں، ایسے لوگ کچھ بھی پیش نہیں کرتے ،گھٹیا شہرت کیلئے صرف باتوں کے ذریعے اپنی طرف لوگوں کو متوجہ کر تے ہیں، اپنے اکاؤنٹس کو وائرل کرنے کے لیے میرا نام استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، یہ لوگ اللہ کی ذات سے ڈریں، اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو نیست و نابود کردے گا، دنیا میں ظالم ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اللہ بھی انسان کو ایک حد تک چھوٹ دیتا ہے، ظالم دنیا میں سزا پاکر جاتا ہے، جب تک کوئی انسان آپ کو نہیں معاف کرے گا اللہ بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا، اب بھی وقت ہے فلسطین کے لیے کھڑے ہوں، وہاں کے لوگوں کے لیے آواز اٹھائیں، اپنی نیکیاں مجھے مت دیں۔