معروف ٹک ٹاکر گھر کے باہر قتل، واردات کی ویڈیو وائرل

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ غفران سوادی المعروف اُم فہد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی معروف ٹک ٹاکر غفران سوادی کو جمعہ کے روز بغداد میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، فائرنگ کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص غفران سوادی کے گھر کے قریب آتا ہے اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے ایک کار کی طرف بھاگتا ہے اور پھر گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

سوادی کے ایک پڑوسی جس نے اپنی شناخت صرف اپنے عرفی نام، ابو آدم سے کروائی ہے، کہا کہ وہ دو گولیاں چلنے کی آواز سن کر سڑک پر آیا اور دیکھا ‘کار کا دروازہ کھلا تھا اور وہ اسٹیئرنگ وہیل پر پڑی تھی۔’

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سوادی سوشل میڈیا کی پہلی نمایاں شخصیت نہیں ہیں جنہیں وسطی بغداد میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پچھلے سال، نور الصفار یا ‘نور بی ایم’، ایک ٹرانس جینڈر شخص جس کی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداح تھے، کو بھی شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ غفران مہدی سوادی جنہیں ام فہد کے نام سے جانا جاتا ہے، سوشل میڈیا سائٹس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مقبول تھیں، جہاں انہوں نے میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز پوسٹ کیں اور انہیں ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے فالو کیا۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ اپنی بعض ویڈیوز کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp