پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کیجانب سے نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 22 اپریل سے شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے اُن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
کوٹ لکھپت جیل سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اعلیٰ روایات قائم رکھیں گے۔ پروڈکشن آرڈر جاری کر کے افتتاحی اجلاس میں کیے گئے خطاب کے مطابق تمام ممبران کے استحقاق کا خیال رکھا جائے گا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے خط میں حکومت پنجاب کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے میرے 2 مرتبہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود جبری طور پر مجھے اجلاس میں شریک نہیں ہودیا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنا میرا آئینی حق ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔