بلوچستان: پاک فوج کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بڑی پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود پاک فوج کی تعینات ریسکیو ٹیمیں تمام علاقوں تک پہنچ گئیں۔

کلاگ ریسکیو ٹیم نے جمعہ زئی اور مرادی گاؤں تک پہنچ کر متاثرہ لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کیے۔

کرواٹ ریسکیو ٹیم نے سیاہ کوہ کے قریب واقع گاؤں کے مقامی لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ بیلار اور کلانچ کے راستوں کی فوجی دستوں اور مشینری کے ذریعے فوری مرمت بھی جاری ہے۔

تمام گاؤں بالخصوص جمعہ زئی اور مرادی میں لوگوں کو ادویات، راشن اور پینے کا پانی مہیا کردیا گیا ہے اور لوگ محفوظ ہیں۔

کوسٹل ہائی وے پر موجود مسافروں کو پانی اور خوراک کی فراہمی

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کوسٹل ہائی وے پر موجود مسافروں کو پانی اور خوراک فراہم کی گئی۔ جبکہ نوشکی کے نواحی علاقوں انعام بوستا اور ڈاک ایریاز سے بھی سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ایک خصوصی ہیلی کوپٹر نوشکی روانہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 150 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ 700 خاندانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے ہیں۔

چمن میں پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس تقسیم

اِدھر چمن میں ایف سی کی جانب سے نواحی علاقوں میں پکے ہوئے کھانے کے 300 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ جبکہ میڈیکل کیمپ لگا کر 800 سے زیادہ مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ندی نالوں میں پھنسے 100 سے زیادہ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp