میٹا کا مزید 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے ’معاشی مسائل‘  پر قابو پانے کے لیے مزید 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے حجم کو کم کرے گی اور اپریل کے آخر میں اپنے ٹیک گروپس میں اور پھر مئی کے آخر میں کاروباری گروپس میں مزید کمی کرے گی۔

سی ای او مارک زکربرگ نے عملے کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ہہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن کمپنی کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کامیابی کا حصہ بننے والے باصلاحیت اور پرجوش ساتھیوں کو الوداع کہنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی اقتصادی صورتحال کئی برس تک جاری رہے گی۔

بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے معاشی بدحالی کے پیش نظر امریکا میں ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

نومبر میں میٹا نے اپنی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بڑے پیمانے پر برطرفی میں اپنی افرادی قوت کو 11 ہزار تک کم کیا۔ میٹا اور دیگر ٹیک کمپنیوں نے کم از کم دو برس کے لیے جارحانہ طور پر خدمات حاصل کیں لیکن حالیہ مہینوں میں ان میں سے کچھ کارکنوں کو فارغ کرنا شروع کردیا گیا۔

ٹیک انڈسٹری نے 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک قریباً 290,000 کارکنوں کو فارغ کیا ہے جن میں سے قریباً 40 فیصد اس سال ہی آئے تھے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایلون مسک نے پچھلے سال 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا تب سے ٹوئٹر نے ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی بھی کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر نے مشتہرین کو کھو دیا جس کے اشتہارات کمپنی کی آمدنی کا 90 فیصد سے زائد ہوتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی