سندھ میں خواتین کے لیے پنک بس سروس مفت کردی گئی

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ میں خواتین کے لیے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کردی گئی ہے۔اس بات کا اعلان فریال تالپور نے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خواتین کے لیےمخصوص بسوں میں 10نئی بسوں کےاضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد  پنک بسوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، سندھ پہلا صوبہ ہےجہاں خواتین کےلیےمخصوص بسوں کا آغاز کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پنک بس سروس وقت کی ضرورت تھی، تھر کی عورتیں بسیں اور ٹرک چلاتی ہیں، خواتین کے کام سے سماج  اور سوچ میں بہتری آئے گی۔ میری خواہش ہے کہ عورتوں کے لیے مفت بس سروس ہو۔

اس موقع پر فریال تالپور نے بتایا کہ خواتین کے لیے دو ماہ تک پنک بس سروس مفت کردی گئی ہے۔

تقریب میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، صوبائی وزراء شرجیل میمن،ناصر شاہ اور میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp