وزیراعظم پاکستان کی فارسی میں گفتگو، ایرانی وفد خوشگوار حیرت کا شکار

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی مین گفتگو پر ایرانی وفد خوشگوار حیرت کا شکار ہوگیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے فارسی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد، آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کے پاکستان کے بارے میں فارسی میں کلام ’درود بر پاکستان‘ بھی پڑھ کر سنایا۔

ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان

بہ کین مباد فلک باد یارِ پاکستان

ترجمہ: پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو۔

وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی۔

وزیرِ  اعظم کی فارسی میں گفتگو پر شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں۔ ایرانی صدر و وفد وزیراعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘