عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کرپشن کے کیسز 30 اپریل تک ختم کرا لیں نہیں تو حقیقی اور اصلی جیل جانا پڑے گا۔ ان کے مطابق ’90 دن میں نگران حکومت ختم ہو جائے گی۔ لوگ نواز شریف کی واپسی کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
مائیکرو بلوگنگ ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اپنے پیغامات میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شکر ہے زمان پارک سے کلاشنکوف نکلی توپ نہیں۔ کسی کو احساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے۔
‘آئندہ 24 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا پھر الیکشن کمیشن جانے۔ عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا۔’
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
شیخ رشید کے مطابق اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے 3 ماہ میں مذاکرات مکمل نہیں کرا سکے۔ ڈالر 200 کا کرنے آئے تھے 300 روپے کا کر دیا۔ مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس اپریل تک مؤخر ہو گیا ہے۔ انفرادی ووٹنگ امریکہ کے پاس ہے جس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023