قطر میں سڑکیں نیلے رنگ کی کیوں بنائی گئیں؟

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ کو معلوم ہے کہ قطر دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سڑکیں سیاہ رنگ کی نہیں نیلے رنگ کی ہوتی ہیں۔

جی ہاں! قطر دنیا کا پہلا اور واحد ملک ہے جہاں سڑکیں نیلے رنگ کی ہیں۔ پبلک ورکس اتھارٹی (اشغل) کے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سڑکوں کو نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ قطر نے سڑکوں کو نیلا رنگ کیوں دیا؟

دراصل گہرے رنگ کی اسفالٹ سڑکیں سورج سے گرمی جذب کرتی ہیں۔ گرم موسم میں قطر جیسے ممالک میں سڑکیں موسم کی شدت اور گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث بہت گرم ہو جاتی ہیں۔ نیلا پینٹ سورج کی روشنی کو منعکس کرتا ہے، جو سڑکوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اس منصوبہ کے تحت سب سے پہلے دوحہ کے مصروف علاقے سوق وقف کے قریب سڑکوں کو نیلا کیا گیا۔ یہاں منصوبہ کامیاب ہوا تو ’اشغل‘ نے شہر کے دیگر حصوں میں مزید نیلی سڑکوں کو پینٹ کیا۔

نیلی سڑکوں کو  دوحہ کے مقامی لوگوں اور سیاحوں نے یکساں طور پر خوب پسند کیا۔ ان نیلی سڑکوں کی بدولت اب اس شہر کا نظارہ انتہائی خوبصورت اور پرکشش بن چکا ہے۔ ان سڑکوں نے شہر کو  یہاں کے رہائشیوں اور کام کرنے والوں کے لیے آرام دہ جگہ بنانے میں بھی مدد کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین تائیوان پر حملہ نہیں چاہتا، منصفانہ تجارتی معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ

چین کا نیا 5 سالہ منصوبہ: معیشت اور ٹیکنالوجی کے سنگم پر اہم فیصلے متوقع

حکومت کا 200 نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دینے کا اعلان

پاکستان اور ایران میں تجارتی تعاون کے نئے امکانات روشن

بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ