ٹک ٹاک کے لیے ڈانس ویڈیو کیوں نہیں بنانے دی، بیوی کا بھائیوں سے مل کر خاوند پر تشدد

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاوند نے بیوی کو ٹک ٹاک کے لیے ڈانس ویڈیو بنانے سے منع کیا تو اس نے اپنے بھائیوں اور دیگر گھر والوں سے مل کر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ زخمی خاوند شکایت لے کر تھانہ پہنچ گیا۔

سبزی منڈی پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں خاوند نے مؤقف اپنایا کہ وہ مورخہ 10 اپریل کو موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کو گھمانے پھرانے شکر پڑیاں لے گیا۔ وہاں پہنچ کر بیوی نے سائیڈ پر موٹرسائیکل رکوائی اور اپنے سر سے دوپٹہ اتار کر، بال کھول کر خاوند کو کہا کہ ویڈیو بنائے، اُس نے ٹک ٹاک پر لگانی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاوند نے اسے منع کیا کہ، “ہم دین دار لوگ ہیں، ہمیں اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتا اور میں ایک غیرت مند مرد ہوں۔” اس بات پر بیوی نے جھگڑا شروع کر دیا۔ بڑی مشکل سے خاوند نے موٹرسائیکل پر بٹھایا لیکن بیوی نے چلتے موٹر سائیکل سے چھلانگ مارنے کی کوشش کی اور “گھر آنے تک اس نے راستے میں تماشا بنایا۔۔۔ کہ آپ نے میری ویڈیو ڈانس کرنے کی نہیں بنائی”۔

خاوند نے پولیس کو بتایا کہ اگلی صبح بیوی نے اپنے والدین کے گھر فون کیا جہاں سے دن ایک بجے 6 لوگ آ کر حملہ آور ہو گئے۔ انہوں نے خاوند کے گھر کا گیٹ زور سے مارا اور گھر میں داخل ہو گئے اور خاوند کے علاوہ اس کے بھائی اور والدہ کو بھی مارا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

خاوند نے 15 پر کال کر کہ پولیس کی مدد لی اور اپنے سسر سمیت 3 خواتین پر ایف آئی آر درج کرا لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے