ملالہ یوسفزئی بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگی جرائم پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہی ہیں اور آگے بھی کرتی رہیں گی۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی پر زور دینے اور فوری انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس اور انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے فلسطین میں جاری مظالم کو دیکھ کر شدید غصہ آتا ہے اور مایوسی ہوتی ہے۔ یہ سب دور سے دیکھنا ہی کافی مشکل ہے، میں نہیں جانتی کہ فلسطینی یہ تکالیف کس طرح برداشت کررہے ہیں، ہم اب مزید لاشیں، اسکولوں بر بمباری اور بھوک سے مرتے ہوئے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے۔

’رواں ہفتے غزہ کے نصریہ اور الشفا اسپتال میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں نے فلسطینوں پر ہونے والے ہولناک مظالم کا واضح ثبوت پیش کیا ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے‘۔

ملالہ نے کہا کہ میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی آئی ہوں اور آگے بھی کرتی رہوں گی، میں ان لوگوں کی کوششوں کی تعریف کرنا چاہتی ہوں جو عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عالمی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی پر زور دینے اور فوری انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتی رہوں گی، میں بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف کھڑی ہوں۔

’ہمیں اپنے لیڈروں پر زور دینا چاہیے کہ وہ ان جنگی جرائم کو روکیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک نئے براڈوے میوزیکل (تھیٹر) کے لیے کام کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

خبر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ملالہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو فلسطین میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔

جس کے بعد ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے موقف واضح کیا ہے کہ وہ جنگی جرائم پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کرتی رہی ہیں اور آگے بھی کرتی رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟