وزیراعظم ریاض میں: آج امیر کویت اور سعودی وزرا سے ملیں گے

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے آج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ، صنعت اور سرمایہ کاری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم آج بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیرمین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات کریں گے۔

سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچتے ہی رات گئے وفاقی وزرا اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا تھا۔ ‏وزیراعظم نے سعودی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ بھی لی تھی۔

‏وزیراعظم نے وفاقی وزرا سے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے، سستی کی کوئی گنجائش نہیں، تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کردار انتہائی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے