امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے، ہم وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا، امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اہم تھا، اس حوالے سے چھپانے والی کوئی بات نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر کشیدگی کم نہ ہوتی تو ایرانی صدر کیوں پاکستان آتے؟۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جاؤں گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورہ مکمل کرکے بدھ کی صبح وطن واپس روانہ ہوگئے تھے، دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاک ایران سرحد کو خوشحالی کی سرحد بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp