سوشل میڈیا کی بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، وزیر قانون

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایسے مسائل موجود ہیں۔

وفاقی وزیر قانون نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائیں گے، حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں اظہار رائے کا حامی ہوں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کے دور میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے سوشل میڈیا کے حوالے سے معاملات کو دیکھنا تھا مگر پھر نگراں حکومت آنے کی وجہ سے کام رک گیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اب ہم نے سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کو بندش کا سامنا ہے، اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈھاکہ میں انتخابی امیدوار فائرنگ سے شدید زخمی، تشدد میں اضافہ تشویشناک قرار

نیپال میں ’جن زی‘ کے احتجاج نے معیشت کی چولیں ہلا دیں، 586 ملین ڈالرز کا نقصان

پشاور پولیس نے مسافروں کو جعلی بائیک رائیڈرز سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ  کرلیا

بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی

آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں