پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو شام کے اوقات میں براؤزنگ میں مسئلہ کیوں؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی انٹرنیٹ آپٹیکل فائبر کیبل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل، برائے جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ، کو انڈونیشیا کے قریب پانچ مقامات پر کٹ پائے گئے، جسے ٹھیک کرنے میں ایک ماہ درکار ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے وابستہ ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری