جسٹن بیبر کی چھلکتی آنکھیں؛ کیامعروف کینیڈین گلوکار بیوی کی خاطر روئے؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی روتے ہوئے تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

30 سالہ گلوکار نے 14 اپریل کو کوچیلا میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے بعد چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں تو صارفین کے مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ کسی نے سوال کیا کہ کہیں ان میں بیماری کے اثرات اب بھی موجود تو نہیں ہیں؟

یاد رہے کہ رامسے ہنٹ سنڈروم  بیماری میں مبتلا ہونے سے ان کے چہرے کا آدھا حصہ مفلوج ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کانسرٹس میں شرکت کرنے سے ایک طویل وقفہ لے لیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber)

جبکہ چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن بیبر کی تصاویر کو ان کی ازدواجی زندگی سے جوڑ دیا کہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ہیلی بیبر کیوں شریک نہیں ہیں؟ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ان کی طلاق کی افواہیں بھی سرگرم تھیں لیکن معروف ماڈل ہیلی بیبر نے اپنی طلاق کی افواہوں کو مکمل طور پر رد کر دیا تھا۔ معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری  بھی شیئر کی تھی جس میں جسٹن بیر بغیر شرٹ کے نظر آرہے تھے۔

خیال رہے کہ جسٹن اور ہیلی کی طلاق کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب ان کے والد اسٹیفن بالڈون نے وزیر وکٹر مارکس کا ایک پیغام دوبارہ پوسٹ کیا جس میں مداحوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی بیٹی اور جسٹن کے لیے دعا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل