والد کو مرغا کیوں بنایا؟ بیٹے نے 2 پولیس اہلکار قتل کر دیے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ شخص کو پولیس اہلکار مبینہ طور پر مرغا بناتے ہیں جس پر طیش میں آ کر بیٹے نے ان پولیس اہلکاروں کا قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ کا ہے۔

 واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کسی کا کہنا ہے کہ بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا قتل کر کے بالکل درست اقدام کیا جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا بلکہ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکتا تھا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ باپ کو مرغا بنا دیا تو بیٹے نے دو پولیس والوں کو قتل کر دیا۔ کیا اس نوجوان نے یہ فیصلہ صحیح کیا؟ ساتھ ہی انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں نوجوان کا اقدام بالکل درست تھا کیونکہ ہر باپ اپنے بچوں کا ہیرو ہوتا ہے اور اس کی تدلیل کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک کرنا چاہیے۔

اطہر سلیم لکھتے ہیں کہ دو دن پہلے ایک افسوسناک واقعہ سنا تھا کہ باپ کو مرغا بنانے پر بیٹے نے دو پولیس والوں کو قتل کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ کسی کی جان لینے کا اختیار کسی کو نہیں ہے۔ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکتا تھا۔

صحافی عمران ریاض خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اپریل 2020 کا ہے جو ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔

زوہا خان لکھتی ہیں کہ ایک غیرت مند بیٹے کو ایسا ہی کرنا چاہیے تھا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کی تذلیل کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کے بعد اگر کوئی بڑا رتبہ ہے تو وہ والدین کا ہوتا ہے۔ اگر میں بھی ہوتی اس لڑکے کی جگہ تو شاید میں بھی ایسا ہی کرتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی