عامر خان کو اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی دوبارہ کھولنے کی اجازت مل گئی

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قائم باکسنگ اکیڈمی ایک ماہ بعد دوبارہ کھل جائے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہاکہ حکومت پاکستان، پاک فوج، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے جم دوبارہ کھولنے کے لیے بہت تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جم کی صفائی ہوگئی ہے اور اب ہمیں ضروری مشینری خریدنی ہے جس کے بعد جم دوبارہ کھل جائے گی اور نوجوان یہاں پر سیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ عامر خان نے 2016 میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا جو 2022 تک فعال رہی تھی۔

عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ایک لاکھ ڈالرز کی رقم ضائع ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی