تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے  کئی ہفتوں سے جاری خونریز سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق، جو کمبوڈیا کی جانب سے جاری کیا گیا، دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 27 دسمبر 2025 کو دوپہر 12 بجے (مقامی وقت) سے جنگ بندی نافذ العمل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی تمام اقسام کے ہتھیاروں پر لاگو ہوگی اور اس میں شہری آبادی پر حملے،  شہری تنصیبات اور انفراسٹرکچر اور  فوجی اہداف سب شامل ہوں گے، اور یہ پابندی تمام علاقوں اور ہر صورت میں نافذ ہوگی۔

یہ اعلان دونوں ممالک کی خصوصی جنرل بارڈر کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کم کرنا اور مزید جانی و مالی نقصان کو روکنا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان متنازع سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

دونوں ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی کے اس معاہدے سے خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا اور مستقبل میں بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے افریقہ کے بہترین صومالی ریفری کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، فیفا کی تصدیق

بلوچستان کا کوئی بچہ اب ٹاٹ پر بیٹھ کر نہیں پڑھے گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے انقلابی اعلانات

بجٹ سے قبل سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے کی وجہ کیا ہے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

سندھ سے بلوچستان، کشمیر تا گلگت: کیا پیپلز پارٹی موجودہ نظام کی سب سے بڑی بینیفشری بن چکی ہے؟

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ