لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے والی خاتون کو ہجوم سے بچانے پر مشہور ہونے والی پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی نے اشتر نقوی نامی شخص سے نکاح کیا ہے، خاتون پولیس آفیسر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
لاہور کی ہیرو اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اب دلہن بن کر چمکیں! ۔۔
اس کی شادی کی ویڈیو آپ دیکھ سکتے ہیں ایک بار پھر دلوں کو اپنی گرفت میں لے رہی ہیں۔ آپ کے نئے سفر پر مبارکباد، یہ محبت اور خوشی سے بھرا ہو۔ 💖 pic.twitter.com/MuTakkaVFv
— Sajid usmani (@SajidFb) April 29, 2024
مہندی کے موقع پر شہربانو نقوی نے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا پہنا جبکہ بارات پر انہوں نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔
بارات کے موقع کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دُلہا کے ساتھ اسٹیج پر براجمان ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئی ہیں جبکہ ان کا ولیمہ 28 اپریل کو ہوا، جس میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہربانو نقوی کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور دعائیں دی جارہی ہیں۔