خیبر پختونخوا کے مستحق شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد اور پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی مفت آٹا فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر خوراک فضل الہی نے سیکرٹری خوراک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج سے صوبے میں مفت آٹا پیکیج فراہمی کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ پیکیج کے تحت 19 ارب 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رمضان ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم ہوں گے۔ بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت سرکاری آٹا دیا جائے گا۔ پروگرام میں رجسٹرڈ 57 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کی 91 فیصد آبادی رمضان پیکیج سے مستفید ہوگی۔ صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔

فضل الہی نے کہا کہ صوبے میں گندم کی ضرورت 51 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے جب کہ صوبے کی اپنی پیداوار 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خوراک عابد وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 57 لاکھ گھرانے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ ’جہاں تک ہو سکے ہم موبائل وین کے ذریعہ آٹا تقسیم کریں گے۔ ایک دفعہ سرکاری آٹا وصول کرنے والے کو دوبارہ نہیں دیا جائے گا۔‘

صوبائی سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت رسائی دی ہے۔ ایک فیملی کو دس کلو آٹے کے تین بیگز دیے جائیں گے۔

ان کے مطابق 51 فیصد لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہو رہے ہیں۔ آٹےکےعلاوہ حکومت جانب سے کوئی سستا بازار نہیں لگے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ