15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 4-5 مئی 2024 کو بنجول، گیمبیا میں منعقد ہونے والے 15ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

اسحاق ڈار سربراہی اجلاس سے قبل 2۔3 مئی کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وزراء اجلاس کے ایجنڈے اور اس کے مضمرات پر تبادلہ خیال اور حتمی شکل دیں گے۔

او آئی سی کا سربراہی اجلاس  ایک ایسے وقت میں بلایا جارہا ہے جو امت مسلمہ کے لیے نازک وقت ہے جبکہ اہلیان غزہ کے خلاف جنگ مسلسل جاری ہے۔ او آئی سی کے رہنماؤں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہو گا کہ وہ غزہ کی سنگین صورتحال پر غور و فکر کریں اور مسئلہ فلسطین پر ایک ٹھوس مشترکہ اور متفقہ موقف اختیار کریں۔

سربراہی اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ میں جاری نسل کشی، جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت، امت کی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا سمیت دیگر مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر پر بات کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر عصری عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا اجتماعی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟