’مسجد صرف 2 منٹ کی مسافت پر تھی‘ شاہین شاہ آفریدی کی سڑک کنارے نماز پڑھتے ویڈیو پر صارفین کی تنقید

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی موٹروے پر سڑک کنارے نماز پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وائرل ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس گاڑی کے سامنے جائے نماز بچھائے نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ جہاں اکثر صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے اس عمل کو ریاکاری قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی جس جگہ پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں مسجد وہاں سے صرف 2 منٹ کی مسافت پر تھی۔

نادیہ نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ کیا کوئی رضاکارانہ طور پرویڈیو بنانے کے لیے میری مدد کر سکتا ہے، میں جمعہ کو اپنی گاڑی کے ساتھ ایف نائن پارک میں نماز ادا کروں گی۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے کبھی اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ قومی اسکواڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو گراؤنڈ پرفارمنس کے بجائے اسلامی ٹچ کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، ان کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ اسلامی ٹچ دکھانے کی بجائے میدان میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خود نمائی اور ریاکاری ہے۔

ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ اس علاقے میں مسجد بھی موجود ہے، شاید یہ کام دکھاوے کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟