طلاق کے نوٹس کے بعد صلح کی کوشش، ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے بعد بعض حلقے ان کے درمیان صلح کی کوششیں کر رہے ہیں جن پر تاحال دونوں فریقین نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

حال ہی میں ایمان فاطمہ نے اپنے حالیہ سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Emaan Rajab (@iamema_n)

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایمان فاطمہ نے لکھا کہ سفر مرہم بن جاتا ہے اس لیے میں رکتی نہیں، خاموش مسکراہٹوں کے پیچھے طوفان چھپاتے ہوئے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں پہلی تصویر میں ایمان فاطمہ مسکراتی ہوئی دکھائی دیں جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے اپنے بیٹے کیوان کے ننھے ہاتھوں کی جھلک پیش کی۔ تیسری تصویر میں ان کے بھائی عون شیخ بھی نظر آئے جبکہ ایک اور تصویر میں وہ آسمان کی جانب اشارہ کرتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ

مداحوں نے اس پوسٹ کو ایمان فاطمہ کے جذبات کی عکاسی قرار دیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنی خواہش ظاہر کی کہ وہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی قائم دیکھنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاشی اصلاحات رنگ لے آئیں، ملک پر قرضوں کا بوجھ کم، زرمبادلہ کے ذخائر، مالی نظم و ضبط میں نمایاں بہتری

چلاس میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال، مکانات، فصلیں اور پل بہہ گئے

مظفرآباد: تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان

برطانیہ میں مہاجرین کی کفالت کی نئی اسکیمیں متعارف کرانے کا اعلان

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ ہاتھ میں تھامے مس ریچل کی عالمی ضمیر جھنجھوڑنے والی اپیل، ویڈیو وائرل

ویڈیو

آبنائے ہرمز میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار

پاکستان امن کے علمبردار کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پینک بٹن کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں

فری اسپیچ کا لولی پاپ

آدھا گھنٹہ صبح، آدھا گھنٹہ شام