میری جان کو خطرہ، تمام کیسوں کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے، عمران خان

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر اللہ نے بچا لیا اور اب بھی مجھ پر کیسز کرنے کامقصد مجھے یہاں سے نکال کر میری جان لینا ہے۔

لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلنے کی ان لوگوں کوکوئی فکر نہیں کیوں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا تو سب کچھ باہر ہے اس لیے میری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ میرے تمام کیسز کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہے لیکن اگر ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ کو قتل کر دیا جائے گا تو پھر فساد پھیلے گا۔

فاشسٹ حکومت نے جو کچھ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی

انہوں نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت نے جوکچھ کیا تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کیوں کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچنے پر گاڑیوں کی صرف ایک لین کے سوا سب کو بند کردیا گیا تھا جس کے باعث مجھے وہاں سے جوڈیشل کمپلیکس پہنچتے ہوئے 4 گھنٹے لگے مگر یہ سمجھ نہیں آئی کہ لوگ کہاں سے آگئے۔

عمران خان نے کہا کہ میری پیشی کے موقع پر کارکنوں پر شیلنگ کرکے ان کو اشتعال دلایا گیااور پھر جب میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچا تو وہاں پر نامعلوم افراد موجود تھے ۔ مجھے ایک دوست  نے اشارہ کیا کہ یہاں سے نکلو ، یہ جیل نہیں بھیجیں گے بلکہ قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کچھ بھی کرلیں الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور اسی لیے یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ میں چیف جسٹس کو کہتا ہوں کہ یہ ملک میں کیا ہورہا ہےاور عدالت میں ایسے لوگوں کو کیوں جانے دیا گیا جو میری جان لینے کے درپے تھے۔

مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو تو ویڈیولنک سے پیشی کی سہولت میسر ہے

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کی سہولت موجود ہے لیکن مجھے یہ سہولت میسر نہیں تاہم میں نے معجزہ دیکھا کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر تیز ہوا چلی اور آنسو گیس کی شیلنگ کا رخ پولیس کی طرف مڑ گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں جیل میں گیا تو وہاں پر بھی مجھے مروا دیا جائے گا کیوں کہ سابق آرمی چیف نے ملک پر چوروں کو مسلط کیا ہوا ہے۔ اب میری چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری جوڈیشل کمپلیکس اسلام آبا دسے واپسی کے بعد سے ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس بدنام ہورہی ہے کیوں کہ جب حسان نیازی ضمانت لے کر باہر نکلا تو اسے ویگو ڈالے میں اٹھا کر لے گئے۔

مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے کر اب روکا جارہاہے

عمران خان نے کہا کہ پہلے ہمیں بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی گئی لیکن اب روکا جارہاہے۔ ہمارے مخالفین نے پلاسٹک کی بوتلوں کو پٹرول بم بنا کر پیش کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف عدلیہ ہی واحد امید ہے، وہ ہمارے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے ،کیوں کہ اگر ملک میں کوئی پارٹی انتشار نہیں چاہتی تو وہ صرف تحریک انصاف ہے جبکہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے ملک میں تقسیم چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پر جس طرح کا تشدد کیا جا رہا ہے اس کے شواہد اکٹھے کرکے ہم یورپی یونین کو بھجوا رہے ہیں اور اس کے علاوہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کو بھی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر کیا کچھ ہو رہا ہے اور پشتون کارکنوں کو طالبان ڈیکلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کی مریم نواز پر ایک بار پھر تنقید

عمران خان نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ ایسے پھررہی ہے جیسے پاکستان اس کی جاگیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے۔ میں نے ملک سے باہر نہیں بھاگنا۔ نفرتیں نہ پھیلائی جائیں کیوں کہ کراچی میں ایسے ہی کیا گیا تو شہر تباہ ہوگیا ۔ آج پھر ایسے ہی کیا جا رہا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے پنجابی اور پٹھان کو لڑا دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی