واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، کیا اب لائیو میٹنگ کا انعقاد کیا جا سکے گا؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی مسیچنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ’ایونٹس‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد واٹس ایپ گروپس کے لیے ورچوئل اور ان پرسن ایونٹس کے انعقاد کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

ایونٹس کے نام سے یہ نیا فیچر گروپ کے ممبران کو میٹنگز، پارٹیوں اور دیگر تقریبات کو ترتیب دینے کی اجازت دیتا ہے۔

اس فیچر کو گروپ کے انفارمیشن پیج پر پن کیا جاتا ہے اور اس کا اپنا چیٹ تھریڈ بھی ہے، جس سے ممبران یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون تقریب میں شرکت کر رہا ہے اور کون شرکت نہیں کر رہا ہے۔

میسجنگ ایپ نے اس فیچر میں گروپوں میں جواب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی ہے تاکہ ممبروں کو رائے اور تبصرے فراہم کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

اس فیچر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں گروپ  میں ہونے والی گفتگو کو میوٹ یعنی خاموش بھی کیا جاسکتا ہے تاکہ صارفین بحث میں حصہ لیں سکیں اور مستقل اطلاعات کے ساتھ دوسرے صارفین کو پریشان کیے بغیر اپنا حصہ ڈال سکیں۔

نیا فیچر آنے والے مہینوں میں تمام گروپس میں لانچ کرنے سے پہلے واٹس ایپ کمیونٹیز پر نظر آئے گا، واٹس ایپ کی کمیونیٹیز ایک سلیک یا ڈسکارڈ جیسا فیچر ہے جس کے اپنے میسج تھریڈز، گروپ ایڈمنز ہیں جبکہ یہ واٹس ایپ کی 32 افراد کی ویڈیو کالنگ کی صلاحیتوں کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟