مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم یوٹیوبر یاسر شامی عدالت میں سرینڈر

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی اینکر و سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی نے خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا تاہم ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

کراچی سٹی کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی  کے روبرو مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس  کی سماعت ہوئی کیس کی مرکزی ملزمہ و عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے یاسر شامی کی ضمانت منظور کرلی اور 25 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔

وکیل سرکار کے مطابق عدالت نے کیس میں مسلسل غیر حاضر ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہورہے تھے۔

کیس میں گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔ ملزمہ دانیہ شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج ہے۔

ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ کیس یاسر شامی کی وجہ سے التوا کا شکار تھا۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے ہی کیس کے اوائل میں عدالت کو بتایا تھا کہ اصل قصور وار یاسر شامی ہیں جن کی وجہ سے یہ معاملہ آگے بڑھا۔

لیاقت گبول کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 23 مئی کو ہوگی اور اسی دن یاسر شامی کی ضمانت میں توثیق پر دلائل دیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ اس کیس میں ایک اور ملزم نے سرینڈر کردیا ہے اس لیے آج  اس ملزم کو مقدمے  کی نقول فراہم کردی گئی ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر ترمیمی فرد جرم بھی عائد کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت