عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو لیک کیس: شریک ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی نازیبا وڈیوز لیک کیس میں نامزد ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواستِ ضمانت پر کراچی کی ضلعی عدالت میں سماعت ایف آئی اے پروسیکیوٹر کی غیرحاضری کے باعث ملتوی کردی گئی۔

ایف آئی اے پروسیکیوٹر کی عدم پیشی پر شریک ملزم یاسر شامی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی پیشی کے لیے لاہور سے کراچی آتے ہیں، لہذا ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔

احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم یاسر شامی کا کہنا تھا کہ وہ خود صحافی ہیں اور انہوں نے صحافیانہ اقدار پر کاربند رہتے ہوئے انٹرویو کیا تھا اور مذکورہ ویڈیو کو دھندلا کر استعمال کیا تھا۔

’میرےخلاف پیکا ایکٹ کا سیکشن 21 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے، یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، جسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے، مجھے عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔‘

اس موقع پر عدالت میں موجود عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح سے ہی عدالت میں موجود تھیں لیکن ایف آئی اے پروسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے، انہوں نے افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔

’ایف آئی اے پروسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا ،ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں۔‘

بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی کیونکہ ان کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں، انہوں دوٹوک الفاط میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟