شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ جوڑی نے جلد والدین بننے کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں ہیلی بیبر بیبی بمپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئیں جبکہ جسٹن بیبر کو اپنی اہلیہ کی تصاویر کھینچتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہیلی بیبر نے سفید گاؤن اور اسکارف پہنا جبکہ جسٹن بیبر نے سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹس و جیکٹ پہنی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber)

 دونوں نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور کیپشن میں کچھ لکھے بغیر بس ایک دوسرے کو ٹیگ کردیا جس پر بالی ووڈ فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی اور ہیلی بیبر کے حمل کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جسٹن بیبر کے ساتھ اُن کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل