ایلون مسک نے ایکس صارفین کو پیسے کمانے کا طریقہ بتادیا

جمعہ 10 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسلا، ایکس اسپیس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایکس کے سبسکرائبڈ صارفین ٹی وی سیریز، موویز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

ایلون مسک کی ہمشیرہ ٹوسکا مسک نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لوگ ان کی فلمیں ایکس پر دیکھتے ہیں، ٹوسکا مسک کے پیغام کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ صارفین اب ایکس پر اپنی فل لینتھ موویز پوسٹ کر سکیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صارفین اب ایکس پر فلمیں، ٹی وی سیریز یا پوڈکاسٹ پوسٹ کریں، سبسکرپشن آن کریں، اپنا اکاؤنٹ مونیٹائز کروائیں اور رقم کمائیں۔

ایک صارف نے ایلون مسک کو تجویز دی ہے کہ  X صارفین کو فلمیں پوسٹ کرنے دیں اور ایک ہی وقت فیس وصول کریں، اس طرح لوگ سبسکرپشن خریدے بغیر فلم خرید سکتے ہیں اور ایکس ایک حقیقی مووی پلیٹ فارم بن جائے گا۔

دریں اثنا ایلون مسک نے اپنے پیروکاروں کو یہ بھی بتایا ہے کہ ایکس کا کہ  AI Audiences فیچر جلد آرہا ہے۔ اس فیچر سے ایکس صارف اپنے اشتہار کے لیے سامعین کا ہدف مقرر کریں گے تو اے آئی سسٹم سیکنڈوں میں سامعین پورے کرکے دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!