اساتذہ کی تعلیم اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے،شہبازشریف

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ  معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اہم ہے اور اس کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تعلیم اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے اس لیے ٹیچرز ٹریننگ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور وفاقی وزیر تعلیم صوبوں کے ساتھ مل کر ایک مربوط نظام بنائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان بھر کے نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا کوایک لاکھ لیپ ٹاپ دیے جائیں گے  کیوں کہ ہمیں بچوں کے اوپر سرمایہ کاری  کرنی ہے۔

انڈوومنٹ فنڈ یتیم طلبا کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہیے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وہ بچے جن کے سر سے والدین کا سایہ اٹھ جاتا ہے ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ان کی تعلیم کے لیے خرچ ہونا چاہیے کیوں کہ یہ بچے بہت ذہین ہیں مگر ان کے پاس وسائل نہیں کہ وہ تعلیم حاصل کرسکیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بلوچستان میں دانش سکولوں کے ذریعے وہاں کے طلبا وطالبات کو معیاری تعلیم دی جائے گی اور اس کے لیے صوبائی اسمبلی نے ایک بل بھی پاس کیا ہے،ہم بلوچستان کی حکومت کو وسائل فراہم کریں گے تاکہ وہاں کے طلبا کو بھی احساس ہو کہ وہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے ہم پلہ ہیں۔

انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی وسائل ہیں وہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے بروئے کار لائے جائیں اور بجٹ میں اس حوالے سے پروگرام لے کر آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ