اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال

اتوار 12 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا مشہود، سابق کپتان ہاکی ٹیم اختر رسول، محمد ثقلین، انجم سعید سمیت دیگر کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ پر ویلکم کیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی اور سلور میڈل حاصل کیا۔ قومی ٹیم فائنل میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی جس کے باعث ٹائٹل جاپان کے نام رہا۔

جاپان کے خلاف فائنل میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی اور شاندار کارکردگی کے باعث 3 میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ دو میچ برابر رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آخری بار 2003 میں جیتا تھا جبکہ 2011 کے بعد ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں مسلسل ناکام چلی آرہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟