وزیراعظم شہباز شریف اپنی پیروڈی پر کھکھلا اٹھے

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی فرمائش پر کامیڈین شفاعت علی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، شہباز شریف بھی کھلکھلا اٹھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، ہاکی کے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کی جائے، حکومت ہاکی کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جس طریقے سے قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیل پیش کیا وہ ہار نہیں بلکہ آنے والے وقتوں میں جیت کی نوید ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل زوال کا شکار رہا۔

’سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے، ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، آج کسی حیل و حجت کے بغیر یہ بات کرسکتاہوں کہ ہمارے وہ ماضی کے عظیم دن واپس آ گئے ہیں۔‘

انہوں  نے کہا ’مجھے یاد ہے کہ جب میں خادم اعلیٰ پنجاب تھا تو میں نے لاہور میں ہاکی کے لیے ایک بڑا اسٹیڈیم بنایا تھا، اس دور میں مَیں نے کھیلوں سرکاری محکموں میں چاہے ہاکی ہو یا کرکٹ یا دوسری نیشنل گیمز، ان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو سرکاری محکموں میں دوبارہ تعینات کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، میں وزیرکھیل پنجاب کو کہوں گا اس پالیسی پر عملدرآمد کریں۔‘

’شہباز شریف کی کامیڈین شفاعت علی سے چٹکلا سنانے کی فرمائش

شہباز شریف نے اس موقع پر کامیڈین شفاعت علی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے کہا ’شفاعت علی نے ہم سب پر آج مہربانی کی ہے، سمجھ لیجیے کہ ہم پر ترس کھایا ہے کہ وہ یہاں تشریف لائے‘۔

وزیراعظم  نے کہا کہ آج جب انہوں نے تقریب میں شفاعت علی کو دیکھا تو سوچا وہ کہاں آگئے ہیں۔’ شفاعت صاحب آپ کی مہربانی آپ نے کوئی چٹکلا نہیں سنایا، آئیں کوئی چٹکلا سنائیں، مجھ پر آپ رحم کریں باقی جو مرضی کریں۔‘

شہباز شریف کی جانب سے چٹکلا سنانے کی فرمائش پر شفاعت علی اسٹیج پر آئے اور شہباز شریف کی پیروڈی کرتے ہوئے کہا۔ ’رانا صاحب آپ کے پاس ایک ہفتے کا ٹائم ہے، اگر ایک ہفتے میں سارے بچے بھرتی نظر نہ آئے تو اس کے بعد ایک میٹنگ ہوگی، اس میں ہم دیگر امور پر بات کریں گے، اسپورٹس پر بات نہیں کریں گے۔

شفاعت علی نے کہا کہ ایک ہاکی والے شہباز ہیں اور ایک بغیر ہاکی والے شہباز ہیں، جو اسپیڈ میں ہاکی والے شہباز جیسے ہی ہیں، آ رہے ہیں، آئے جارہے ہیں، دن کے 24 گھنٹوں میں 31 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

شفاعت علی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ کی اسپیڈ کے ساتھ لوگوں کو میچ کرنا مشکل ہورہا ہے، میں چاہوں گا کہ آپ اسپیڈ سلو کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

اے آئی کی مدد سے سائبر جرائم میں تیزی، روسی ہیکرز کی نئی کارروائی کا انکشاف

کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ