وفاقی حکومت نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کو مختلف صنعتوں میں بتدریج نافذالعمل بنایا جائے گا تاکہ ان صنعتوں کو بھی حکومتی نگرانی میں لایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ابھی تک سیمنٹ، تمباکو، کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔
اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے حوالے سول سوسائٹی کی 17 تنظیموں پر مشتمل تنظیم ایکشن اینڈ کاؤنٹر السٹ ٹریڈ الائنس (ACT) نے مالی سال 2023-24 کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ٹیکس کی مد میں پاکستان کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ اسمگلنگ، ٹیکس چوری، جعل سازی اور غیرقانونی تجارت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اسمگلنگ اور ٹیکس چوری جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنا، آمدنی میں اضافہ، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔