وادی کیلاش کی بمبوریت ویلی میں 5 روزہ مذہبی تہوار ’چلم جوش‘ کا شاندار آغاز ہوگیا۔
مزید پڑھیں
بہار کی آمد پر منایا جانے والے مذہبی جوشی تہوار میں ملکی وغیر ملکی سیاح کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے چلم جوش کے لیے کیمپنگ پاڈز کھول دیے ہیں۔
زاہد چن زیب کی ہدایت پرجوشی تہوارمیں ٹورازم پولیس کے نوجوان مکمل ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
وادی بمبوریت میں ہونے والے اس 5 روزہ فیسٹیول میں کیلاش کی دیگر 2 وادیوں رمبوراور بریر سے بھی مردوخواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
مشیرسیاحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے دیر اپر اور چترال لوئر میں سیاحتی سہولت سینٹرفیسٹیول کے دوران کھلے رہیں گے۔
رنگارنگ تہوار کے دوران کس دن کون سی رسم ادا کی جاتی ہے؟
جوشی تہوار کے پہلے روز کیلاشی اپنے گھروں اور دیگر مقامات کی تزہین و آرائش کرتے ہیں۔
14 مئی کو کیلاشی دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) مناتے ہیں۔
15 مئی کو چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نومولود بچوں کے لیے رسومات اور روایتی رقص کیا جاتا ہے۔
16 مئی کو گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور ثقافتی رقص کیا جاتا ہے۔
فیسٹیول کے آخری روز 17 مئی کو وادی بیریر میں جوشی تہوار کا میلہ منعقد ہوتا ہے۔
سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے قبل سیاح ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔