کینیڈا کے علاقے ووڈ بفیلو کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر کئی دنوں بعد بھی قابو نہیں پا جاسکا، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی ووڈ بفیلو ریجنل میونسپلٹی کے فورٹ میک مرے کے جنوب مغرب میں لگنے والی آگ کے بعد مقامی طور پر ایمرجنسی کا اعلان کر تے ہوئے فورٹ میک مرے، بیکن ہل، اباسنڈ، پریری کریک اور گرےلنگ ٹیرس کی بستیوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میونسپلٹی کے فائر چیف جوڈی بٹز نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ انخلا کے فیصلے سے تقریباً 6 ہزار افراد متاثر ہوں گے، ان کے پاس آگ پر قابو پانے کے لیے کافی وسائل ہیں لیکن انھیں عوام کو خطرے سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔
میونسپلٹی کی جانب سے انخلاکی ہدایات کے بعد مزکورہ بستیوں کے رہائشیوں نے ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
حکام نے علاقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ان لوگوں کی رپورٹ کریں جو اپنے گھر نہیں چھوڑ رہے۔