جون میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاک بھارت کے میچ کی میزبانی کرنے والے نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔
34,000 seat pop up stadium in New York for the ICC T20 World Cup. pic.twitter.com/Iz1kyNvg9C
— Jomboy (@Jomboy_) May 15, 2024
اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ، پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے گراؤنڈ پہنچے۔
اسٹیڈیم کے افتتاح کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل ٹریننگ گراؤنڈ کی طرح لگ رہا ہے۔
It’s looks like a training ground 🙂
— Prakash (@definitelynot05) May 15, 2024
ایجنٹ نوبز نامی اکاؤنٹ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ گراؤنڈ میرے گھر کے قریب موجود گراؤنڈ سے بھی چھوٹا ہے۔
the ground is smaller than the public playground near my house.
— Agent Noobz (@Agent_Noobz) May 16, 2024
ایک ایکس صارف نے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کی باؤنڈری بہت چھوٹی ہے جیسے کم عمر بچوں کے لیے بنائی گئی ہو، صارف نے بڑے گراؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصل میں اس طرح کا ہونا چاہیے تھا۔
The boundaries are tiny, like for kids or underage games. It SHOULD actually be like this… pic.twitter.com/2sCrKMNJOV
— StuartO(スチュアート・オー) (@stuartotwit) May 15, 2024
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک صارف نے گراونڈ کی ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ گراؤنڈ صرف چھکے مارنے کے لیے بنایا گیا ہو۔
Designed for sixes only. Looks like they went with minimum boundary requirements.
— Ob1kenobe (@JeditTr00per99) May 16, 2024
کندن مہتا نے کہا کہ یہ گراؤنڈ بہت چھوٹا نظر آ رہا ہے۔
Ground looks small though…
— Kundan Mehta (@Dataflixed) May 15, 2024
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے۔ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے جس میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے۔